URDUSKY || NETWORK

مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار

42

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کے مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مکمل نظر ہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹر گلگت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور پھر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں ،مشرقی سرحد پر خطرے کا تعلق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہے،ہمار مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مکمل نظر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف نے موسمی چیلنجز اور زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں اور افسروں کی تیاری کو سراہا اور دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں جوانوں کے جذبے کو بھی سراہا ۔