URDUSKY || NETWORK

مریم نواز گرفتار

42

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو آج طلب کیا تھا جس پر انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی جس کے بعد وہ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں جہاں نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آج تین بجے مریم نواز شریف کو طلب کر رکھا تھا تاہم ان کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وہ آج پیش نہیں ہو سکیں گی اور اپنے والد سے ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے جہاں نیب کی چار گاڑیاں پہنچیں اور انہیں حراست میں لے لیا۔