URDUSKY || NETWORK

مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر

63

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا،مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت سے متعلق فیصلہ 3 ستمبر کو سنایا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا ہے کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات درکار ہیں ،الیکشن کمیشن نے وکلا کو مزید معاونت کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی نے درخواست دائر کررکھی ہے ،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اوآرٹیکل 62 اور63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے ،الیکشن کمیشن نے وکلا کو مزید معاونت کی ہدایت کردی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت سے متعلق فیصلہ 3 ستمبر کو سنایا جائے گا