مریم نواز نے گرفتاری کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلن
Maryam Nawaz Challenges Her Arrest By NAB In LHC
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے سیاسی انتقام کانشانہ بنایا،تحقیقات میں ایک بھی ثبوت نہیں ملا،بغیر کسی ثبوت کے کسی پاکستانی کو قید رکھنا غیر آئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ میری گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرنے کا حکم جاری کرے