URDUSKY || NETWORK

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

63

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تعلقات اور کشمیر کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا پانچ نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر لائے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کو معطل کردیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے دو طرفہ معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی 14 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور 15 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ایل او سی پر مسلح افواج کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بھارت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔