عمران خان کا دورہ امریکہ کس حد تک کامیاب رہا؟
PM Imran Khan in Federal Cabinet
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو امریکہ میں اتنی پذیرائی ملی، امریکی قیادت پر واضح کر دیا گیا کہ دورہ امداد کےلئے نہیں ہے،امریکی قیادت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے ، کابینہ ارکان نے کامیاب دورے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوشش کی کیونکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ تھا جس کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف ، آصف زرداری اور دیگر کے بیرون ملک علاج پر بھی بریفنگ دی گئی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ میں 4 ماہ کی توسیع اور پاسپورٹ سے پیشے کا کالم ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ہونے والے بیرونی خرچوں کے اخراجات سابق حکمرانوں سے وصول کیے جائیں۔