عمران خان نے پوری دنیا کیلئے پیغام جاری کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ دنیا سنجیدگی سے بھارتی نیوکلیئر ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے ، بھارتی ایمٹی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھوں میں ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ یہ مسئلہ صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو بھی متاثر کرے گا ، بھارت فاشسٹ ، نسل پرست ہندو نظریے اور لیڈشپ کے قبضے میں ہے جیسے کہ جرمنی کو نازی نظرنے نے قبضے میں کر رکھا تھا ، اس وادی میں 90 لاکھ کشمیری خطرے میں پڑ گئے ہیں جو کہ دو ہفتوں سے محاصرے میں ہیں ، خطرے کی گھنٹیاں بجنی جاہئیں ، اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہو رہا ہے ، مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے ،پہلے ہی چالیس لاکھ مسلمان کشمیری قید خانوں اور شہریت کی منسوخی کا سامنا کر چکے ہیں ، دنیا کو اب اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ جن بوتل سے باہر نکل چکا ہے ۔