عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات
وزیراعظم کا مشن کشمیر، عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں وزیراعظم ٹرمپ کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے، دو طرفہ امور اور مسئلہ کشمیر پر غور ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان صبح ناشتے پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کریں گے جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کونسل آف فارن ریلیشنز میں تقریر کریں گے۔عمران خان آج اقوام متحدہ میں سیکرٹری جنرل کے کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سوئس صدر اویلی مورر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس اور اٹلی کے وزیر اعظم جیو زیپے کونٹے سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔