URDUSKY || NETWORK

”عالمی میڈیا ہانگ کانگ کا احتجاج تو ۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے صبح سویرے پیغام جاری

182

وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈ لائن بنا رہاہے اور عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نظر انداز کر رہاہے ۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کویرغمال بنارکھاہے، 2 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کامکمل بلیک آوٹ ہے، حریت رہنما،بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بندہیں، انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ان کو کہناتھا کہ 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک لاکھ کشمیری شہیدہوچکے، عالمی برادری یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرے۔