URDUSKY || NETWORK

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

56

دی ہیگ (بلوچستان) سے گرفتار ہونیوالے بھارتی جاسوس اوردہشت گرد کا فیصلہ عالمی عدالت انصاف میں آ ج شام چھ بجے سنایا جائیگا ، پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہیگ پہنچ چکی ہے ۔

جیونیوزکے مطابق عالمی عدالت انصاف پاکستان میں دہشت گردی اورجاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر سرائے موت پانے والے بھارتی جاسوس اور دہشت گردی کلبھوشن کے مقدمے کا فیصلہ آ ج سنائے گی ۔ اس اہم مقدمے کا فیصلہ سننے کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ہالینڈ پہنچ گئی ہے ، دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصلے بھی ا س ٹیم کا حصہ ہیں۔

کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میں بھارتی اور پاکستانی وفود نے شرکت کی تھی۔بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 21 فروری کو محفوظ کیا تھا۔عالمی عدالت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کی جانب سے پیس پیلس میں فیصلہ سنایا جائیگا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا تھا جس پر اس کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔