URDUSKY || NETWORK

عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اقدامات کرے

34

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور70 سال سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ،اقوام متحدہ سمجھتا ہے یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہئے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اقدامات کرے،عالمی برادری کوکشمیرکیلئے کچھ کرناہوگا،سلامتی کونسل کشمیرپرقراردادوں پرعملدرآمدیقینی بنائے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آواز آئے گی وہ کشمیر سے نکل جائے ،ان کا کہناتھا کہ کشمیرمیں حالات سنگین انسانی المیے کاپیش خیمہ بن رہے ہیں،کشمیری عوام کوحق خودارادیت سے دستبردارنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے پیچھے بھارت حکومت کی کیا سوچ ہے وہی بتا سکتی ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی سرکار کایہ اقدام غیرقانونی ہے ،پاکستان بھارت حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اقدامات کو مسترد کرتاہے ۔