صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ
Trump canceled secret Camp David meeting with Taliban leaders.
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی۔
امریکی صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پر کابل پر حملہ کیا گیا، اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہو سکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں، طالبان وفد نے آج ملاقات کےلئے امریکا پہنچنا تھا۔صدر ٹرمپ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان سے خفیہ میٹنگز بھی کینسل کر دیں۔ امریکی صدر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پرکابل پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ افغان حملے میں 11افراد کےساتھ ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا، افغان طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی، ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔اگر طالبان فائر بندی پر متفق نہیں ہو سکتے تو انہیں مذاکرات کا حق بھی نہیں، انھوں نے یہ بھی لکھا یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔