صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ،آرڈیننس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سی پیک اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے اور آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سی پیک اتھارٹی کا مسودہ تیار اور منظوری کیلئے صدر کو بھجوایا گیاتھا،جس کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دیدی اور آرڈیننس پر دستخط کردیئے ،مسودے کے مطابق سینٹ اورقومی اسمبلی اجلاس نہ ہونے سے آرڈیننس فوری لانے کا فیصلہ کیا گیاہے،سی پیک اتھارٹی کیلئے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا،مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پرمشتمل ہو گی اور اس کا دفتر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا،وزیراعظم اتھارٹی کے چیئرپرسن ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورارکان کی تعیناتی کریں گے، چیئرپرسن ،ایگزیکٹو ڈائریکٹراورارکان کی تعیناتی4 سال کیلئے ہو گی ،اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 ویں گریڈکا سرکاری افسر ہوگا،اتھارٹی پاکستان اورچین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا تعین کرے گی ،مسودہ کے مطابق سی پیک اتھارٹی کیلئے بجٹ مختص ہو گا۔