URDUSKY || NETWORK

شیریں مزاری

66

افتخار احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد وزیربرائے انسانی حقوق مزاری نے سندھ میں انسانی حقوق کے فوکل پرسن افتخار احمد خان کو تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا ہے ، ان پر الزام ثابت ہو گیاہے کہ انہوں نے گھوٹکی میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے افتخار کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں 29 جولائی یعنی آج کی تاریخ درج ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ نئے شواہد سامنے آنے کے بعد سندھ میں فوکل پرسن افتخار احمدخان فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جارہاہے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما افتخار احمد خان کی تعیناتی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ملازموں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کرتے رہے ہیں ۔شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پیغام درج کر تے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ” میں اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر بھی اپنے پچھتاوے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں “۔