URDUSKY || NETWORK

شہباز شریف کی جانب سے کیس کرتے ہی خبر دینے والا صحافی ایک بار پھر میدان میں آگیا

87

زلزلہ زدگان کی امداد میں خوردبرد کا معاملہ

Shahbaz Sharif sues UK paper, journalist over ‘politically motivated’ article.

لندن مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد ان پر الزام لگانے والا صحافی ایک بار پھر میدان میں آگیا۔

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ شہباز شریف کی جانب سے جاری کیے جانے والے حالیہ بیان کے بارے میں صرف ایک بات کہیں گے۔ ’شہباز شریف شکایت کرتے ہیں کہ زلزلہ 2005 میں ان کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے آیا تھا لیکن پاکستان کی ایک عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق زلزلہ ریلیف فنڈ میں مبینہ خورد برد 2009 سے 2011 کے دوران ہوئی ، کیا شہباز شریف اس بات کو مسترد کرتے ہیں؟‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیلی میل پر شائع ہونے والی اپنی خبر میں برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی رقم میں خورد برد کی تھی۔ برطانیہ کے جس سرکاری ادارے نے امداد فراہم کی تھی اس نے صحافی کے دعویٰ کو مسترد کردیا تھا تاہم صحافی اپنی خبر پر قائم رہا جس کے بعد شہباز شریف نے اخبار کے خلاف برطانیہ میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جمعہ کو برطانوی لا فرم کارٹرر ک کی خدمات حاصل کرکے ڈیلی میل کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

Have served legal notice to the DailyMail. Details in the attached image