شہبازشریف نے ڈیلی میل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا.
میدان میں اتر آئے.
لاہور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف باضابطہ کارروائی کے لیے برطانیہ کی معروف لاءفرم کارٹر رَک کی خدمات حاصل کر لیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈیلی میل نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی رقم میں خورد برد کی تھی۔شہباز شریف نے اِن الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے برطانوی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا تھا۔برطانوی لاءفرم کارٹر رَک نے 14 جولائی کو سیاسی مقاصد کے تحت آرٹیکل کی اشاعت کے خلاف میل آن لائن اور ا±س کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔کارٹر رَک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر شہباز شریف کے لیے سخت توہین آمیز ہے جس میں غلط الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی امدادی رقم میں خوردبرد کی۔