URDUSKY || NETWORK

شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ

48

راولپنڈی شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 6جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سرحد کی نگرانی پر مامور پاک فوج کے دستے پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے، شہدامیں حوالدارخالد،سپاہی نوید،بچل،علی رضا،محمدبابراوراحسن شامل ہیں ،دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔