سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کےلئے اقتصادی ترقی ناگزیر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں داخلی سکیورٹی کی صورتحال میں بہتر ی آئی ،صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کےلئے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے،سیمینار کا مقصد اقتصادی ترقی کے حصول کےلئے سفارشات کی تیاری تھا، پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق معیشت اورسکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینارہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی ،سیمینار میں پاکستان بھر سے تاجررہنماوَں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار میں سینیٹر مشاہد حسین ،ڈاکٹراشفاق حسن،ڈاکٹرفرخ سلیم،ڈاکٹراینول حسن نے شرکت کی ،ڈی جی ایف ڈبلیواولیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اورڈاکٹرسلمان شاہ بھی شریک ہوئے،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں داخلی سکیورٹی کی صورتحال میں بہتر ی آئی ہے،صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کےلئے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے،سیمینار کا مقصد اقتصادی ترقی کے حصول کےلئے سفارشات کی تیاری تھا،آرمی چیف نے کہا کہ تاجربرادری کے حکومتی اقتصادی ٹیم سے رابطے خوش آئندہیں ،نجی وسرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط مثبت اقدام ہیں ،آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہیں ،ان مباحثوں کا مقصدتمام فریقین کو پلیٹ فارمہیاکرناہے ،پلیٹ فارم کی تجاویز سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی ،اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری نے حکومت اقدامات سے آگاہ کیا۔