سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شملہ معاہدہ تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا ، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث خطے میں انسانی حقوق کا المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں 1972 کے اس معاہدے کا بھی حوالہ دیا جس کو شملہ معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر تشویش ہے ، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے ۔