URDUSKY || NETWORK

سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

National Assembly of Pakistan

27

تفصیلات کے مطابق سپیکر کے اعلان کے بعد اب ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود میں آتا ہے اور اس تک عام آدمی کی رسائی عوام کا حق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایوان کی کارروائی تک عام پاکستانی کو رسائی دینے کا مقصد عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا کرنا ہے لہٰذا ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ایوان بالا اور ایوان زیریں پاکستانی عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں یہی وجہ ہے کہ ایوانوں میں موجود منتخب نمائندے عوام کی نمائندگی کو احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عام آدمی کی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک رسائی کے لیے ایک گیلری اور استقبالیہ کا آج افتتاح بھی کریں گے۔