سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری نہیں کئ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری نہیں کئے ،جمال خاشقجی کا قتل ایک سفاک جرم اور ایک سنگین غلطی ہے ۔سعودی ولی عہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی حکومت کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سعودی شہری کا قتل ہے ،سعودی رہنما ہونے کی حیثیت سے صحافی کے قتل کی مکمل ذمے داری لیتا ہوں ،شہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ہرممکن اقدامات کروں گاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائی جائے ۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزموں کو عہدے کی پرواہ کئے بغیر سزا دیں گے