سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ، خام تیل کی قیمت اچانک بڑھنے کے بعد اب کتنی کم ہو گئی
سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اب اس میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی تیل تنصیبات سے خام تیل کی ترسیل تقریبا آدھی بحال ہو گئی ہے اور ستمبر کے آخر تک مکمل بحال ہو جائے گی جس کے پیش نظر اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔خام تیل کی قیمت چھ فیصد کم ہونے کے بعد 64 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 58 ڈالر 95 سینیٹ فی بیرل ہو گئی ہے ۔