URDUSKY || NETWORK

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گلاس مارا گیا

23

نجی ٹی وی جیونیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دوران تفتیش نیب افسر کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گلاس مارا گیا تاہم نیب ترجمان نے ایسے واقعہ کی تردید کر دی تھی اور اب شاہد خاقان عباسی نے بھی خود اس معاملے کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی اور کہا کہ دوران تفتیش میرے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوئیے ، نیب والے ایک ماہر لائے تھے میں اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگا تھا ، مس ہینڈل کرنا چاہیے تھا لیکن کیا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو گلاس مارے گا اسے جومیں ماروں گا سب دیکھیں گے ۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی جیو نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ واقعہ نیب راولپنڈی کے دفتر واقع ملیوڈی اسلام آباد میں پیش آیا ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی ٹیم کا رکن ان پر چلایا اور جوابات پر مشتعل ہوئے جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے گلاس بھی پھینک کر مارا۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود دیگر افسران میں سے زبیرنے صورتحال کو سنبھالا۔