زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس میں تینوں مسلح افراد کے سربراہان ،انٹیلی جنس اور سول قیادت شریک ہے ،اجلاس میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملٹری اور سول قیادت شریک ہے،اجلاس میں ملکی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا،ڈی جی ملٹری آپریشنز ایل او سی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت بھارتی جارحیت پر بھی غورکیا جائے گا،اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔