ری پبلکن سینٹر لنزلے گراہم کا شاہ محمود قریشی سے تبادلہ خیال
ری پبلکن سینٹر لنزے گراہم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر دونوں کے درمیان کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ری پبلکن سینٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ بھارت کی کشمیر کی حیثیت بدلنے کے معاملے کو دیکھنا ہوگا، اس سے پہلے کشیدگی میں اضافہ ہو، کشمیر کا معاملہ دیکھنا ہو گا،ری پبلکن سینٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ بحران کے حل کیلئے تعاون کرے گی ،انہوں نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر مزید پاک بھارت کشیدگی نہیں دیکھ سکتی ۔