URDUSKY || NETWORK

رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا

33

سیشن عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عدالتی فیصلے کی کاپی فوری طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ دل کے مریض ہیں، انہیں گھر کا پرہیزی کھانا دیا جائے، جیل کا کھانا رانا ثنائ اللہ کے لیے مضر صحت ہے۔