URDUSKY || NETWORK

حکومت بھی میدان میں آگئی

54

اسلام آباد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصراپنی ہار کا بدلہ پاکستانی اداروں سے نہ لیں، حاصل بزنجو نے قیام پاکستان کے مہینے میں وفاق کی علامت پر حملہ کیا، ان کے بیان کی مذمت کیلئے قرارداد لائیں گے۔دنیا نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا نئے پاکستان میں کرپٹ قیادت نہیں چاہیئے، اپوزیشن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آج دم توڑ گیا۔ ان کا تیر نشانے پر نہیں لگا بلکہ انہی کے سینے میں پیوست ہو گیا۔ اپوزیشن کی صفوں میں آج بغاوت ہو گئی۔سینیٹر حاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ انوھں نے قیام پاکستان کے مہینے میں وفاق کی علامت پر حملہ کیا، قومی اداروں کے سربراہان سے متعلق ایسی گفتگو ملکی مفاد کے خلاف ہے، حاصل بزنجو کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد لائیں گے۔ یادرہے کہ  ایک صحافی نے سوال کیا کہ خفیہ رائے شماری میں جن 14اراکین نے خلاف ووٹ دئے یہ کون ہیں ?اس پر جواب دیتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے لوگ ہیں ۔