URDUSKY || NETWORK

حمزہ علی عباسی کی یہ ویڈیو وائرل کیوں ہورہی

Hamza Ali Abbasi's Viral Video

43

مزہ علی عباسی صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سیاست اور مذہب دونوں ہی پر اپنی رائے دینے کے لیے کافی فعال بھی رہتے ہیں۔

لیکن حمزہ علی عباسی کے پاس ایک ایسا ٹیلنٹ بھی ہے جس کے بارے میں شاید سب نہیں جانتے۔

حمزہ صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے موسیقار بھی ہیں جن کی ایک وائرل ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ حمزہ علی گٹار بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں؟ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اداکار کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے گٹار پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی، جسے مداح بےحد پسند کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی سے قبل اداکار احد رضا میر نے بھی قومی ترانے کی دھن گٹار پر بجائی تھی، جسے مداحوں کی بےحد داد ملی۔

                                                           

ان دونوں اداکاروں کی موسیقی کا انداز ضرور مختلف ہے تاہم دونوں ہی کے اس ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر ایک ساتھ 2018 کی فلم ‘پرواز ہے جنون’ میں کام کرچکے ہیں۔

حمزہ علی اس وقت اپنے ڈرامے ‘الف’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی پہلی قسط آج جیو ٹیلی ویژن پر ریلیز ہوگی۔