جی ایم پی ٹی وی لاھور سینٹر فرخ بشیر کی ریٹائر مینٹ اور شاھدہ منی کے سپنے
پاکستان ٹیلی ویژن ایک ایسا ادارہ ھے جس کا پوٹینشیل اگر صحیح معنوں میں استعمال ھو جائے تو پوری قوم کی تربیت ھو سکتی ھے لیکن افسوس کہ یہ ادارہ عرصہ دراز سے اوپر سے نیچے تک سفارش اور اقربا پروری کی وبا کا شکار چلا آ رھا ھے۔ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی برتری بھی اس ادارے کے افسران کا مزاج بدلنے میں ناکام رھی ھے۔ سنا ھے لاھور سینٹر کے جی ایم فرخ بشیر ستمبر میں ریٹائر ھو رھے ھیں۔ پوری قوم اس خواب کے شرمندہ تعبیر ھونے کے انتظار میں ھے ۔ اور بقول شخصے سوائے ممتاز و معروف فنکارہ شاھدہ منی، تقریبًا ھر فنکار لڈیاں ڈالنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر رھا ھے۔ بلکہ افواہ تو یہ بھی ھے کہ شاھدہ جی نے منت مانی ھے کہ پی ٹی وی سے فارغ ھونے کے بعد اگر فرخ بشیر کو ھالی وڈ کا جی ایم لگا دیا گیا تو وہ مائیکل جیکسن کے مزار پر 11 دیگیں چڑھائیں گی۔ یہ بھی سننے میں آیا ھے ک دوسری طرف سائرہ نسیم نے بارہ بابے منگوائے ھیں جو چالیس دن کا چلہ کاٹیں گے اور پورا زور لگائیں گے کہ ریٹائرڈ جی ایم کو کسی کیبل پر بھی نوکری نہ ملے۔ چلہ شروع ھو چکا ھے۔