URDUSKY || NETWORK

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بین

25

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا گیاہے ، 10 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فل بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا ، دس رکنی بینچ میں جسٹس مظہر عالم ، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور ملک ، جسٹس فیصل عرب ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں ۔