جسٹس عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی جوڈیشل کونسل تشکیل
سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی جوڈیشل کونسل تشکیل پا گئی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس مشیر عالم سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے ممبر ہوں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے ہیں ۔جسٹس عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ س کونسل ، کمیشن کی تشکیل اور تحلیل ہوئی ہے ، ججز تقرری جوڈیشل کمیشن اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کی سفارش کرتا ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل ججز کیخلاف الزامات کا جائزہ لینے اور کارروائی کا مجاز ہے ۔