بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپور جائیں گے،من موہن سنگھ 9 نومبر کو کرتار پورکادورہ کریں گے ،بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی دعوت پر دورہ کریں گے،من موہن سنگھ کا دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے ۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت تھی تاہم کانگریس کے رہنما نے تقریب میں شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی ۔