URDUSKY || NETWORK

بھارت نے کشمیر میں تباہی کی بنیاد رکھ دی، ملیحہ لودھی

46

نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یواین سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے یواین سیکرٹری جنرل کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی اور کشمیر کی بگڑتی صورت حال، علاقائی امن کولاحق خطرات سے آگاہ کیا،پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پرسیکرٹری جنرل کی ٹیم کو آگاہ کیا،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کا خصوصی تشخص ختم کرکے خطے میں تباہی کی بنیاد رکھ دی ،کشمیر بگڑتی ہوئی صورتحال سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی آبادی ،ہیت یا جغرافیہ میں تبدیلی تباہ کن ہو گی ،پاکستانی مندوب کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر بدستوراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر متنازع علاقہ ہے ،بھارت تمام غیر قانونی ،علاقائی عدم استحکام کا شکار کرنے والے اقدام واپس لے ،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ اقدامات ختم کروائے ،انہوں نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں، معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔