بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی،اب سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،بھارت نے پاکستان کی امن مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھا۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ کوانتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا،نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے،خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہونےوالی ہے،انہوں نے کہا کہ 80لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے بھارت پاکستان کیخلاف جنگ کے بہانے ڈھونڈے گا،اگر حملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دینے پر مجبور ہو گا،2ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں،کچھ بھی ہوسکتاہے،انہوں نے کہا کہ کشیدگی بڑھنے کاخطرہ ہے،دنیاکواس صورتحال سے خبرداررہنا چاہیے، اقوام متحدہ کی امن فوج اورمبصرین مقبوضہ کشمیربھیجے جائیں۔