Imran Khan said it all what India was trying to hide from Media
بھارت جوچھپاناچاہتاتھا وزیراعظم نے اس پر روشنی ڈالی
پاکستانی سفارتکارذوالقرنین چھینہ نے اقوام متحدہ میں بھارت کو جواب الجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت 30برسوں سے وادی میں دہشت گردی کررہا ہے،وزیراعظم نے دنیاکےسامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا، پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ مہاتماگاندھی کے قاتل سیکولربھارت کی دھجیاں اڑارہے ہیں،بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کااعتراف کیا،بھارت جوچھپاناچاہتاتھا وزیراعظم نے اس پر روشنی ڈالی،پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاو¿ن ہے،بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کوفروغ دے رہی ہے،بھارت مقبوضہ وادی کاذکرتک کرنے سے کترارہا ہے،بھارت کشمیریوں کو بولنے کی آزادی کیوں نہیں دے رہا؟پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت اب دنیاسے حقائق نہیں چھپاسکتا،کیا بھارت میں انسانی حقوق کی رپورٹ کوجواب دینے کی ہمت ہے؟بھارت کااقدام کشمیریوں کی فلاح کےلئے ہے توکرفیوکیوں نہیں ہٹاتا؟۔