URDUSKY || NETWORK

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ‘دہشت گرد’ اور ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے ‘ایڈولف مودی’ جیسے القابات دیے

57

اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر ہزاروں افراد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ‘دہشت گرد’ اور ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے ‘ایڈولف مودی’ جیسے القابات دیے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کو یک جا ہونے کا درس دیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کو مسلسل 55 ویں محصور کرکے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کے حوالے سے ایک لفظ اپنی تقریر میں شامل نہیں کیا۔

ہزاروں کشمیری اور دیگر افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز باہر احتجاج کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں بھارتی حکومت اور اس کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات مزید بگڑنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گڑ بڑ ہوئی تو اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے خواتین سمیت ہزاروں افراد بینرز لے کر احتجاج کررہے تھے—فوٹو:اے ایف پی
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے خواتین سمیت ہزاروں افراد بینرز لے کر احتجاج کررہے تھے—فوٹو:اے ایف پی
مظاہرین نے کشمیری پرچم اٹھا رکھا تھا—فوٹو:اے ایف پی
مظاہرین نے کشمیری پرچم اٹھا رکھا تھا—فوٹو:اے ایف پی
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر جمع مظاہرین نے نماز بھی ادا کی—فوٹو:اے ایف پی
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر جمع مظاہرین نے نماز بھی ادا کی—فوٹو:اے ایف پی
بھارت کے خلاف مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھ برادری کے افراد بھی شامل تھے—فوٹو:اے ایف پی
بھارت کے خلاف مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھ برادری کے افراد بھی شامل تھے—فوٹو:اے ایف پی
احتجاج کے دوران کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
احتجاج کے دوران کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
مظاہرین نے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے مودی کے چہرے اور نام کے ساتھ ہٹلر کا نام بھی جوڑا تھا—فوٹو:اے ایف پی
مظاہرین نے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے مودی کے چہرے اور نام کے ساتھ ہٹلر کا نام بھی جوڑا تھا—فوٹو:اے ایف پی