URDUSKY || NETWORK

بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

44

بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے حوالدارناصر حسین شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 33 سال کے حوالدارناصر حسین شہیدہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارناصر حسین شہید کا تعلق نارووال سے تھااوروہ 16 سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔