URDUSKY || NETWORK

بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں

40

 چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہم بیان میں کہا ہے کہ 1947ءمیں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا اور آج بھی بھارت کا غیر قانونی اقدام کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی، 1947ءمیں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا تھا اور آج بھارت کا غیر قانونی اقدام بھی کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کیلئے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے اور افواج پاکستان کشمیر کاز کیلئے قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہے۔