URDUSKY || NETWORK

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فو ج خود میدان میں

31

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں اور بالاکوٹ میں دہشتگرد وں کے کیمپ سے متعلق بے بنیاد بیان پر پاک فوج خود میدان میں آ گئی ہے اور کرارا جواب دیتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی ملٹری کمانڈرز کے خصوصی طور پر آزاد جموں کشمیر کے بارے میں بیانا ت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو ہینڈل کرنے میں ناکامی کی عکاس ہے ، بھارت کمانڈرزمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور محاصرے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

دہشتگردوں کے مبینہ کیمپ کی موجودگی کے الزامات فالس فلیگ آپریشن کا پلان ہے ، کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر سے خطے کے امن کو شدید نقصان ہو گا ،پاک فوج کسی بھی قسم کے مس ایڈونچر اور جارحیت کا بھر طریقے سے جواب دینے کیلئے مکمل طور تیار ہے چاہے اس کی قیمت جو بھی ہو ۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے بیان بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپ کا بے بنیاد بیان جاری کیا تھا جسے پاکستان کے دفتر خارجہ نے مسترد کردیا تھا ۔