بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھابھی سمیت 8 افراد جاں بحق
سرگودھا میں خاندانی رنجش 8 جانیں لے گئی،سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پربھائی نے سگے بھائی کے گھر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی سمیت 8 افراد کوقتل کردیا، فائرنگ کرنے والے شخص نے قتل کر نے کے بعد خود کشی کرلی،جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ کی وجہ دونوں خاندانوں میں رنجش بتائی جاتی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرگودھا کے قریب سیال موڑ میں پیش آیا جہاں خاندانی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص دوران خان شدید زخمی ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا،زخمی شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد8 ہو گئی،مرنے والوں میں 3خواتین اور5 مرد شامل ہیں ہیں،قاتل کی شناخت نور دین کے نام سے ہوئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیال موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دیدیا۔