ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین گرفتار
قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتار کرلیا۔احتساب عدالت نے ملزم کو 6 ستمبر تک جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاکہ جاوید حسین نے آصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی ،ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفیٰ منظور کیا ،جاوید حسین نے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے ،عدالت سے استدعا ہے کہ تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے ملزم کو 6 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔