امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کی گاڑی کو مری کے قریب الٹ گئی
امیر جماعت اسلامی حادثے میں محفوظ رہے ہیں ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی قافلے کے ہمراہ مظفر آباد جارہے تھے کہ مری کے قریب ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ الٹ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی محفوظ ہیں ۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے قندیل بلوچ کا محفوظ فیصلہ آج سنا دیاہے جس کے مطابق قندیل بلوچ کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سز ا سنائی گئی ہے جبکہ مفتی قوی اور دیگر ملزمان کو عدالت نے شک کی بنیاد پر بری کر نے کا حکم جاری کر دیاہے ۔