URDUSKY || NETWORK

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کاانتخابی موادضائع کرنے کافیصلہ

44

عام انتخابات کاموادضائع کرنے کیلئے صوبوں کواحکامات بھجوادیئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کاانتخابی موادضائع کیاجائےگا،ایسے حلقوں کاانتخابی موادضائع ہوگاجن کے معاملات الیکشن ٹربیونل یاعدالت زیرالتوانہ ہوں ،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ غیرمتنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز،کاؤنٹرفائلز،فارمزضائع کئے جائیں،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرزکوہدایات بھجوادیں ،ریجنل،ضلعی الیکشن کمشنرزکوانتخابی موادضائع کرنے کے احکامات بھجوا دیئے گئے ،الیکشن ایکٹ کے تحت غیرمتنازعہ حلقوں کاانتخابی موادضائع کیاجارہاہے۔