URDUSKY || NETWORK

آصف زرداری کی جیل میں سہولتوں کی درخواست

31

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ بعد میں سنایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بیٹر کلاس کے ملزم کو ایسی سہولت کیوں نہیں دے رہے ؟ جس پر نمائندہ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ نوازشریف کو طبی بنیادوں پر اے سی کی سہولت دی گئی ۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ ہر کیس ایک نوعیت کا نہیں ہوتا ہے ، قانون جب اجازت دیتا ہے تو اے سی کیوں نہیں دے رہے ، قانون کوئی ڈیکوریشن پیس نہیں کہ سجا کر رکھ دو ، روایات پر نہیں بلکہ قانون پر عمل کریں ۔ آصف زرداری کے وکیل کا کہناتھا کہ وہ دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں 7 سٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجود اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔