آزادی کی جدوجہدکوکچلنےکےلیےبھارتی بربریت کی بھیانک داستانیں
آزادی کی جدوجہدکوکچلنےکےلیےبھارتی بربریت کی بھیانک داستانیں منظرعام پر آگئی ہیں، یہ داستانیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےمتعلق مقامی تنظیموں کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نےکشمیری منظوراحمدکوجنسی زیادتی کانشانہ بنایا،حساس اعضاجلادیے، تشددکاشکارمظفرمرزاکےپھیپھڑےمتاثرہوئے،وہ چنددنوں بعدچل بسے، یہ ترال کےرہائشی مظفراحمدمرزااورمنظوراحمدنیکومتاثرہ قیدیوں میں شامل تھے ۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کشمیرمیں آزادی کی جدوجہد کچلنےکےلیے ٹارچرکوبطور ہتھیاراستعمال کررہاہے،جنسی تشدد،گرم سلاخوں سےداغنااورچھت سےلٹکانا بھارت کا معمول ہے ، اس کے علاوہ مرچوں سےبھرےپانی میں سرڈبونااورواٹربورڈنگ بھی اوچھے ہتھکنڈوں میں شامل ہے ۔