آج سلیکٹڈحکومت اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے آج سلیکٹڈحکومت اپنی تاریخی ناکامیوں کی داستان فخر سے سنائے گی،نااہل وزیراعظم ایک بار پھر اتناجھوٹ بولیں گے کہ پچھلے ریکارڈ توڑدیں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کا کہنا ہے کہ حکومت آج عوام پرظلم کی داستان فخرسے سنائےگی،آج بتایاجائےگاترقی کی شرح آدھی اورمہنگائی 3گنابڑھ گئی،بھوک،مہنگائی اور بےروزگاری کے سونامی کی تفصیلات بتائی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ آج سلیکٹڈوزیراعظم جھوٹ بولنے کے ریکارڈتوڑدیں گے،آج عمران صاحب بتائیں گے 1سال میں سٹاک ایکسچینج میں32 فیصدکمی ہو گئی ، آج عمران صاحب بتائیں گے1سال میں روپے کی قدر میں 33 فیصد کمی ہوئی، آج عمران صاحب بتائیں گے 1سال میں تولہ سونا 34050 سے 88400 روپے ہو گیا، ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم ایک بار پھر اتناجھوٹ بولیں گے کہ پچھلے ریکارڈ توڑدیں گے، عمران صاحب بتائیں گے ایک سال میں پاکستان خطے کا دوسرامہنگاترین ملک بن گیا۔