URDUSKY || NETWORK

شہباز شریف کے چہرے کا رنگ بتارہاہے کہ قانون اپنا رنگ دکھا رہاہے ، فردو س عاشق اعوان

70

لاہور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے چہرے کارنگ دکھا رہاہے کہ قانون اپنا رنگ دکھا رہا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بار بار کہتے تھے کہ نیب مجھے گرفتار کیوں نہیں کرتا ؟ شاہد خاقان عباسی نے مکافات عمل کوبھگتنا ہے ، شاہد خاقان عباسی نے نیب سے فرار اختیار ہواتھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کوانگلیاں ہلا ہلا کر اپنی بے گناہی کا ثبوت نہیں دینا چاہئے بلکہ عدالتوں میں جانا چاہئے کیونکہ عدالتیں آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کاساتھ دینے کی قسم کھائی تھی، اتنی جلدی گھبراگئے، سب کو اپنے اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ میاں شہباز شریف علی عمران خان کو پوری قوم کا داماد ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، شہباز شریف کو انپے داماداور بیٹوں کو بمعہ اہل وعیال اور مال جائیدادوں کے ساتھ واپس لانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت کا اپنا وزیر بلدیات گرفتار ہوا اور پھر ضمانت پر رہائی ملی اور آج بھی حکومتی وزیر جنگلات نیب کی حراست میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون کی بالادستی کو یقینی بنارہے ہیں اور سب کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے ، وزیر اعظم نے قانون کی عملداری کویقینی بنانا ہے ۔