URDUSKY || NETWORK

چینی سیاسی کارکن بھی ہیکرز کی زد میں

103

google-china-searc
گوگل کے مطابق سیکڑوں ای میل اکاؤنٹس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی یہ کوششیں وسطی چین سے ہوئی ہیں۔

انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے کہا ہے کہ بعض ہیکرز یعنی انٹرنیٹ پر معلومات چرانے والوں نے امریکہ کے سینئر حکام اور صحافیوں کے علاوہ چینی سیاسی کارکنوں کے ای میل اکاؤنٹس پر بھی ہلہ بول دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ان افراد کے ای میلز کے پاس ورڈز چرانے اور گوگل پر بنے سیکڑوں ای میل اکاؤنٹس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی یہ کوششیں وسطی چین سے ہوئی ہیں لیکن اس نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور جن افراد کو نشانہ بنایا گیا انہیں بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

google-hq

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اب تک ایسی کوئی وجہ نہیں ملی کہ جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ امریکی حکومت کے ای میل اکاؤنٹس میں گھسنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

ایک سال پہلے بھی ہیکرز نے گوگل کو نشانہ بنایا تھا اور ان کے بارے میں اس وقت بھی یہی پتہ چلا تھا کہ وہ چینی تھے۔

اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں چینی حکومت کی اپنی ملک میں انٹرنیٹ پر بندشوں پر بحث چھڑ گئی تھی۔

BBC Urdu