URDUSKY || NETWORK

ریاضی کا نوبل انعام

86

انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین کی بین الاقوامی کانگریس میں ریاضی مضمون میں عالمی سطح پر اہم اور بریک تھرو ریسرچ کرنے والے ریاضی دانوں میں’’ فیلڈز میڈل‘‘ تقسیم کیا جاتا ہے۔

چار سال بعد منعقد ہونے والی میتھمیٹکس یا ریاضی کی انٹرنیشنل کانگریس کا میزبان شہر بھارت کا حیدر آباد تھا۔ اس کانگریس کے اجلاس میں ان چار ریاضی دانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں فیلڈز میڈل تقسیم کئے گئے۔ اس انعام کو بسا اوقات ریاضی کا نوبل انعام بھی کہا جاتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ریاضی میں تحقیق پر کئی انعام دیئے جاتے ہیں اور فیلڈز میڈل ان معتبر انعاموں میں سے ایک ہے۔
بھارتی شہر حیدرآباد منعقدہ سن 2010 میں انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین کی کانگریس میں فیلڈز میڈل حاصل کرنے والوں میں اسرائیل کے ریاضی دان ایلن لنڈن سٹراس کے علاوہ فرانس اور ویتنام کی دوہری شہریت رکھنے والے ممتاز ریاضی دان نگاؤ باؤ چاؤ کو فیلڈز میڈل سے نوازا گیا۔ بقیہ دو ریاضی دانوں میں ایک روسی سٹینسلاف سمرنوف اور دوسرے فرانسیسی سیڈرک ویلان ہیں۔
اب تک امریکہ تیرہ فیلڈز میڈل حاصل کر کے سرفہرست ہے۔ امریکہ کے بعد فیلڈز میڈل کی وصولی سے انکار کرنے والے روسی ریاضی دان گریگوری پیرلمین فیلڈز.
جس کے گیارہ ریاضی دان اس انعام کے مستحق قرار پا چکے ہیں۔ روس کے نو ریاضی دان اس میڈل کے حقدار ٹھرائے جا چکے ہیں۔ فیلڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ایک جرمن ریاضی دان Gerd Faltings بھی شامل ہے۔ ان کو سن 1986 کی کانگریس میں فیلڈز میڈل دیا گیا تھا۔ سن 2006 سے فیلڈ میڈل کے ساتھ پندرہ ہزار ڈالر کا نقد انعام بھی شامل ہے۔
انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین کی چار سالہ بین الاقوامی کانگریس کی میزبانی کا حصول بھی ایک اعزاز خیال کیا جاتا ہے۔ ریاضی دانوں کی پہلی کانگریس سن 1936 میں لندن میں منعقد ہوئی تھی۔ تب صرف دو ریاضی دانوں میں فیلڈز میڈل تقسیم کیا گیا تھا۔ سن 2006 کی انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین کی کانگریس یورپی ملک سپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد کی گئی تھی۔ میڈرڈ میں روسی حساب دان گریگری پیرلمین کو فیلڈز میڈل دیا گیا تھا مگر روسی حساب دان نے یہ میڈل وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بار بار کی اپیل کے باوجود تنہائی پسند اور یاسیت کے شکار روسی ریاضی دان نے ابھی تک یہ میڈل وصول نہیں کیا ہے۔ سن 2014 کی انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین کی بین الاقوامی کانگریس جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں منعقد ہو گی۔
میتھمیٹیکس کا یہ خصوصی انعام کینیڈا کے حساب دان جان چارلس فیلڈز کی خواہش پر شروع کیا گیا تھا۔ ان کا انتقال سن 1932 میں ہوگیا تھا اور میڈل کا سلسلہ چار سال بعد شروع کیا گیا تھا
بشکریہ DW