URDUSKY || NETWORK

شدید نگہداشت کے مراکز انفکشن کے باعث بن سکتے ہیں: نئی تحقیق

92

شدید نگہداشت کے مراکز انفکشن کے باعث بن سکتے ہیں: نئی تحقیق

جائزوں سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ دل کی بیماریوں اور اس سے ملتی جلتی علامات رکھنے والے وہ افراد جنہیں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار نہیں ملتی، ان میں ایسے افرادکی نسبت جنہیں ان کی ضرورت کے مطابق مل جاتا ہے، ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

زیادہ تر اسپتالوں میں شدید نگہداشت کے یونٹ موجود ہوتے ہیں جنہیں آئی سی یو کہا جاتا ہے، وہاں ایسے مریضوں کو رکھا جاتا ہے جن کی حالت خطرناک ہوتی ہے مگر حال ہی دنیا بھر کے ایک ہزار سے زیادہ اسپتالوں کے آئی سی یوز پر کی جانے والی تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ وہاں مریضوں کو رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہے کیونکہ وہاں پچاس فیصد سے زیادہ مریضوں میں ایک ایسا انفیکشن پیدا ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں جس سے ان کی ہلاکت کا امکان بڑھ سکتا ہے۔
آئی سی یو میں ایسے مریض لائے جاتے ہیں جن کی حالت بہت تشویش ناک ہوتی ہے۔ یہ وہ افراد ہوتے ہیں جنکی صحت بہت زیادہ خراب ہو یا پھر جو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوں۔ ایک حالیہ تحقیق میں 75 ممالک کے 12 سو سے زیادہ شدید نگہداشت کے مراکز کے ایک دن کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جان مارشل کہتے ہیں کہ آئی سی یو میں خطرناک بیماریوں کے وائرس لگنے یا انفیکشن ہونے کے دس سے پندرہ فیصد زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
اس جائزے میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ڈاکٹر جان مارشل بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آئی سی یو میں زیرعلاج 14 ہزار مریضوں پرتحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں آئی سی یو میں رہنے کی وجہ سے انفیکشن ہوا۔
تحقیق کے مطابق ان افراد میں شرح ِ اموات ان افراد کی نسبت دوگنی ہے جنہیں انفیکشن نہیں ہوئی ہوتی۔ ڈاکٹر جان مارشل کہتے ہیں کہ 60 فیصد انفیکشنز نمونیہ اور بیس فیصد پیٹ کی بیماریوں کا باعث بنے۔
آئی سی یو میں زیر علالج مریضوں کو، مرض کی شدت میں، مصنوعی تنفس پر بھی ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر جان مارشل کہتے ہیں کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ جاننے میں آسانی ہوئی کہ آئی سی یو میں زیر علاج بیمار شخص کو، جو پہلے ہی اپنی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں ہوتا ہے، ان انفیکشنز کی وجہ سے مزید تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔
اس تحقیق سے دو مزید نتائج سامنے آئے۔ وہ مریض جو آئی سی یو میں سات دن سے زیادہ رہے ان میں انفیکشن سے متاثر ہونےکے امکانات زیادہ تھے۔ جبکہ ترقی پذیر ممالک کے آئی سی یوز میں مریضوں میں انفیکشن کے امکانات ترقی یافتہ ممالک کے آئی سی یوز سے زیادہ تھے۔
محقیقن کو توقع ہے کہ اس تحقیق سے انفکشنز سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
بشکریہ VOA